بلوچ بیٹیوں کی آواز کو سناجائے حاجی نظرخان
حیدرآباد(گردوپیش) بزرگ سیاسی رہنماحاجی نظرخان نے کہاہے کہ بلوچ بیٹیاں اپنے حقوق کیلئےاسلام آباد کی سخت سردی میں سلام آباد کی سردی میں روڈوں پراپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں انکے جائز حقوق کوتسلیم کیاجائے،وہ حیدرآبادہالا ناکہ میں سیاسی ساجی رہنماوں سے خطاب کررہے رہے تھے،
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہرشہری کا حق ہے حکومت کو فوری طورپرڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کے جائزمطالبات کو تسلیم کرے ریاست کو ریاست کرداراداکرنا ہوگا،بات چیت کسی بھی مسئلے کا واحد حل ہے اس کا دروازہ بند نہیں ہونا چائیےبلوچ بیٹیاں ایک ماہ سے سفر اور اسلام آباد میں دھرنے میں ہیں اور پورے بلوچستان اور اس کے ساتھ پورے پاکستان کی نظر ان پرہے تاخیری ہربے ملک دشمن قوتوں کو پروپیگنڈا کرنے میں مدد دے رہی ہے،انہوں نے کہایہ طریقہ کسی کو قابل قبول نہیں کے دھرنے کے شرکاءکو حراساں کیاجا ئے ان سے سامان چھین لیاجائے اس عمل سے اشتعال بڑھے گا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاستدانوں کو بھی آگے بڑھ کر اپناکرداراداکرناہوگا اوربلوچستان کی آواز بنناہوگا،




