پاکستان

بلے کا نشان، پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کا نشان کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔
درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے جمع کی، درخواست میں پشاور ہائیکورٹ سے حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جن میں سے ایک درخواست پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق ہے جس میں الیکشن کمیشن نے عدالت سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چھٹیوں کے دوران ہی ڈویژنل بنچ بناکر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی