فیض حمیدنےشوکت صدیقی کےالزامات کومن گھڑت قراردیا
حیدرآبادگردوپیش ویب ڈیسک : سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے جواب میں کہا کہ شوکت عزیز نے تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا۔
شوکت عزیز صدیقی خود مان چکے کہ مبینہ ملاقات میں کی گئی درخواست رد کی گئی تھی،شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا،شوکت عزیز صدیقی سے نہ ملا نہ نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی۔
لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید نے اپنے جواب میں مزید کہا کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری 2سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،الزامات بعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل فیض آباد دھرنا کمیشن میں بھی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ذرائع کے مطابق فیض حمید نے کمیشن کے سوالات کے جوابات دے د یئے، انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے۔




