شب برات قریب ہے مئیر حیدرآباد کی توجہ قبرستانوں پر نہیں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی
حیدرآباد(گردوپیش ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ،انجینئر صابر حسین قائم خانی،ناصر حسین قریشی نے کہا ہے کہ شب برات کی آمد قریب ہے لیکن مئیر حیدرآباد نے حیدرآباد کے قبرستانوں پر کوئی توجہ نہیں دی حیدرآباد کے قبرستان کی حالت زار سب کے سامنے ہے ٹنڈو یوسف قبرستان ٹنڈو میر محمود قبرستان لطیف آباد کے قبرستان کے روڈز و قبرستان کے اندر سیوریج کا پانی جمع ہے دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آوارہ جانور اندر قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں اکثر قبرستانوں میں لائٹ کا کوئی انتظام نہیں ہے قبرستان جانے والے راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں قبرستانوں کے سامنے سیوریج کا گندہ پانی بھرا ہوا ہے بلدیہ حیدرآباد کے لارڈ مئیر نے مسلمانوں کے اس اہم مقدس تہوار پر بھی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور زائرین قبرستان کی سہولیات کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہنگامی طور پر حیدرآباد کے قبرستانوں کی حالت زار درست کی جائے اور شب برات کے موقع پر زائرین کی سہولیات کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں




