پاکستان

دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام کے اکاؤنٹس خود بخود بند

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں نامعلوم تکنیکی مسائل کی وجہ سے میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلی کیشنز ڈاؤن،صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤ نٹس خود بخود بند ہوگئے۔
فوری طور پر فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔
صارفین کے مطابق انسٹاگرام اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی بڑی تعداد میں صارفین نے فیس بک اور دیگر ایپلی کیشنز بند ہونے کی شکایت کی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی