آصف زرداری کے دوسری مرتبہ صدرمنتخب ہونے پرملک کےمعاشی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی گی جبارخان
حیدرآباد (گردوپیش ) پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر کے عہدے پر براجمان ہونے کے بعد ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی و اقتصادی صورتحال میں مزید بہتری آئیگی کیونکہ پیپلزپارٹی نے اس مرتبہ معاشی خوشحالی، مہنگائی کے خاتمے اور عوام کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے اپنی انتخابی مہم چلائی تھی جسے پورے ملک میں زبردست پذیرائی ملی اور بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری منجھے ہوئے معاملہ فہم سیاستدان ہیں جنہوں نے ہر دور میں پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کیاہے اور اب بھی ملک کے عوام کو بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے بہت امیدیں ہ یں، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب مزدور، ہاریوں اور کسانوں کی جماعت ہے، خود صدر مملکت نے اس سے قبل صدر کے منصب پر فائز ہونے کے بعد 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری دی، صوبوں کو سیاسی اور اقتصادی طورپر مضبوط کیا اور اب ایک بار پھر ملک کے عوام ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ اس وقت پاکستان بدحالی کا شکار ہے۔



