عالمی یوم خواتین پر ( ایم کیوایم ) کی جانب سے تقریب کا انعقاد
حیدرآباد)گردوپیش )عالمی یوم خواتین پر تقریب کا انعقاد حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی کی شرکت

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل پیس لیڈرز سیلیبیرٹیز نے گورنمنٹ شاہ بھٹائی ہسپتال کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ اور رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے خصوصی شرکت کی دیگر مہمانان گرامی میں یونس میمن،حیدر آرائیں،محمد الیاس اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر دلیپ کمار شامل تھے مقررین نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے معاشرے میں خواتین کے موثر کردار کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا نصف ہیں ہم معاشرے میں سماجی و معاشی ترقی کے لئے انکے کردار کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہم خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں مثبت کردار کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں

آخر میں شاہ بھٹائی ہسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ پروفیسر عبد العلیم خانزادہ اور صابر حسین قائم خانی نے شاہ بھٹائی ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا مریضوں سے ملاقات کی انکی خیریت دریافت کی اور انہیں دی گئیں سہولیات کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں



