عمران خان سے وکلا ء کی ملاقات نہ کرانے پر جواب طلب
حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب کر لیا ۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے طے شدہ ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟
سپرنٹنڈنٹ جیل رپورٹ جمع کروا کر عدالت کو مطمئن کریں کہ ڈائریکشن کی پابندی کیوں نہیں کی؟
عدالت نے رپورٹ طلب کرلی جس میں پوچھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کتنے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں؟
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی کہ اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کے دیگر کتنے قیدی ہیں۔




