جنرل سیکرٹری (ایچ یو جے)کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام تمام ارکان کی شرکت شکیل احمد خان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی
حیدرآباد(گردوپیش )
جنرل سیکرٹری HUJ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام تمام ارکان کی شرکت شکیل احمد خان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستورکے جنرل سیکرٹری لالہ مرزاخان کی جانب سے لطیف آباد یونٹ 6 میں واقع مردان پیالہ ھوٹل میں افطارپارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں مجلس عاملہ سمیت دیگر ممبران HUJ نے بھی شرکت کی تمام ارکان جس میں سابق نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور عبدالحفیظ عابد
ممبر FEC تجمل حسین خان صدر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور راحت کاظمی نائب صدر خالد شیخ جنرل سیکرٹری لالہ مرزاخان خازن عارف حسین نورانی جوائنٹ سیکرٹری وسیم شیروانی اطلاعات سیکرٹری علی قریشی اور ممبران مجلس عاملہ سینئر صحافی شمشیر علی خاصخیلی احتشام ملک شاہدحفیظ دیپک کمار نوید فاروقی سمیت اقبال پرویز خان اور عمران خان نے بھی شرکت کی.افطار پارٹی کے بعد ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا اجلاس میں سینئر وبزرگ صحافی مرحوم شکیل احمدخان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور عبدالحفیظ عابد نے کہاکہ شکیل احمد خان صحافی کے ساتھ ایک سماجی شخصیت بھی تھے.انہوں نے کہاکہ شکیل احمد خان گزشتہ کئی دہائیوں سے صحافتی خدمات انجام دیتے رہے وہ تین دہائیوں سے زائد عرصہ ماہنامہ ہنر کے ایڈیٹر رہے اورشہرکے مسائل کواجاگر کرتے رہے. راحت کاظمی نے کہاکہ شکیل احمد خان کی جدائی سے پیداہونے والا خلاء پر نہیں ہوسکتا شکیل احمد خان صحافی کے ساتھ ساتھ ایک خوش طبیت انسان بھی تھے جسکی محبت کوہمیشہ یادرکھاجائے گا. تجمل حسین خان نے کہاکہ ہم شکیل احمد خان کے صحافتی خدمات کوکبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے انکی جدائی سے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور میں انکی کمی کوہمیشہ کیلئے محسوس کیا جائگا. سیکرٹری لالہ مرزاخان نے کہاکہ شکیل احمد خان کی صحافتی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں انکی اہل حیدرآباد کیلئے خدمات قابل قدرہیں. جسکےبعد اجلاس میں شریک تمام معززارکان نے شکیل احمد خان کیلئے دعائے مغفرت کی.




