معمولی بارش نے سندھ حکومت و مئیر،چئیرمین کی کارکردگی کا پول کھول دیا انجینئر صابر حسین قائم خانی
حیدرآباد(گردوپیش )
حیدرآباد میں معمولی بارش نے سندھ حکومت و مئیر،چئیرمین کی کارکردگی کا پول کھول دیا انجینئر صابر حسین قائم خانی
ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ سے رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حیدرآباد میں معمولی بارش کے باعث نظام زندگی معطل ہونے اور شہریوں کو مشکلات کا شکار ہونے کا باعث سندھ حکومت مئیر حیدرآباد و چئیرمنز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی بارش کی پیشگوئی ایک ہفتے پہلے سے کی گئی تھی اور سندھ حکومت کے وزراء کے نالوں کی صفائی کے بلند بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے گزشتہ بارشوں میں نمائشی بیانات و اقدامات کا اثر عام دنوں میں ہی سیوریج نالوں کے بند ہونے اور روڈز پر سیوریج پانی کے کھڑا ہونے کی صورت میں نظر آتا ہے سندھ حکومت کے وزراء،نام نہاد بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں سے غائب ہیں اور انکی کارکردگی انکا منہ بولتا ثبوت ہے اب بھی وقت ہے کہ وہ نظام کی درستگی کے لئے کام کرے مئیر حیدرآباد، ٹاؤن چئیرمن، یو سی چئیرمن اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں لیکن جس طرح وہ دھاندلی سے منتخب ہوئے ہیں انہوں نے بلدیاتی وسائل کا بے دریغ استعمال اور فنڈز کو ہی منظور نظر جان لیا ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حیدرآباد کے مسائل پر توجہ دے اور ہنگامی فنڈز کے ذریعے نالوں و سیوریج کے نظام کو درست کریں



