حیدرآباد کی خبریں

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں حیدرآباد کو نظر انداز کر دیا: راشد خان ایڈووکیٹ

حیدرآباد(گردوپیش ایم کیو ایم کے جوائنٹ انچارج ڈسٹرکٹ و رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے بجٹ میں صحت،تعلیم،پینے کے پانی اور سیوریج کے لئے حیدرآباد کے لئے کوئی میگا پروجیکٹ نہیں رکھا حیدرآباد کے سول اسپتال جو کہ حیدرآباد ہی نہیں اندورن سندھ کے اضلاع کے مریضوں کا بوجھ بھی برداشت کرتا ہے اور ابھی حال ہی میں سانحہ پریٹ آباد کے بعد برنس وارڈ کی حالت اور سول اسپتال کی کارکردگی نمایاں ہوئی ہے ہمیں امید تھی کہ پیپلز پارٹی سول اسپتال کی کارکردگی ٹھیک کرنے کے لئے فنڈز مختص کرے گی اسی طرح حیدرآباد میں تعلیم کے لئے گزشتہ پندرہ سالوں میں کوئی اسکول اپ گریڈ نہیں کیا گیا کوئی نیا کالج یا اسکول تعمیر نہیں کیا گیا حیدرآباد میں موجودہ تعلیمی اداروں کی بلڈنگز و معیار پست ہے،

انہوں نے کہاکہ میرے حلقہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول سکول گول بلڈنگ،نورمحمد ہائی اسکول،ماڈل کالج،مسلم کالج،الفاروق اسکول سمیت کئی قدیم گورنمنٹ اسکولز و ہائر سیکنڈری اسکول ہیں جنہیں ہنگامی فنڈز کی ضرورت تھی تا کہ بلڈنگ و تعلیمی معیار ٹھیک کیا جا سکے اسی طرح قدیم پولی ٹیکنیک کالج کی حالت بھی بہت کمزور ہے اسے ٹھیک کرنے کے لئے اسٹاف کی کمی و ہنگامی فنڈز کی ضرورت تھی جسے خصوصی توجہ کے ذریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے سندھ میں اربوں روپے مفت نصابی کتابوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں لیکن حیدرآباد اور میرے حلقہ میں گزشتہ سال نصابی کتابوں کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی اور حیدرآباد کے کئی تعلیمی ادارے اور بچے نصابی کتابوں سے استفادہ حاصل نہیں کر سکے جن سرکاری اسکولوں میں نصابی کتب جب دی جاتی ہیں جب تعلیمی سال ختم ہو رہا ہوتا ہے اسی طرح پندرہ سال میں پینے کے پانی کی کوئی نئی اسکیم حیدرآباد اور خصوصاً میرے حلقہ کے لئے نہیں منظور کی گئی آج میرے حلقہ میں پانی کا سنگین بحران ہے اور کئی علاقوں میں کئی کئی دن پانی نہیں آتا میرے حلقہ میں بلدیہ حیدرآباد کی عمارت کی حالت ناگفتہ بہ ہے وہ حیدرآباد کا اثاثہ ہے اس کی حالت سدھارنے کی ضرورت ہے اسی طرح حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں باہر سے آنے والے ملازمین کی اسکروٹنی کی سخت ضرورت ہے کہ یہ قانونی اور اخلاقی دونوں طرح سے غلط اور حیدرآباد کے ملازمین کی حق تلفی ہو رہی ہے اسپورٹس کے لئے حیدرآباد میں کوئی نیا منصوبہ نہیں رکھا گیا میرے حلقہ میں پکا قلعہ گراؤنڈ کی حالت سدھارنے کے لئے ہنگامی فنڈز اس بجٹ میں رکھے جائیں انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ سندھ کے شہری علاقوں کو بھی سندھ کا حصہ سمجھتے ہوئے برابری کی سطح پر خصوصی توجہ دے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال