پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں پارٹی اور صوبائی امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے جہاں، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
ملاقات کے دوران حالیہ ملکی معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی و صوبہ کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تحفظات بالکل درست ہیں، لوگوں کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی