ایل پی جی گیس کے کاروبار کو قانونی دائرے میں لا کر فورآ کھولا جائے راشد خان ایڈووکیٹ
حیدرآباد(گردوپیش ایم کیو ایم کے جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ حیدرآباد میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ایل پی جی ہی غریب عوام کا متبادل تھا جس کے ذریعے عوام کھانا پکانے و دیگر سہولیات کے لئے ایل پی جی گیس کا استعمال کرتے ہیں شہر بھر میں سانحہ پریٹ آباد کے بعد ان دکانوں کو سیل کیا گیا تھا اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اعلان کیا تھا کہ تمام متعلقہ محکموں اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ملکر فوری طور پر ایس او پی تیار کر لیں گے تا کہ ان دکانوں کو قانونی ضروریات پوری کر کے کھول دیا جائے گا لیکن آج 40 دن گزر گئے لیکن تاحال اس پر کوئی عمل نہیں ہو سکا ایل پی جی کے کاروبار سے متعلق ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس سمیت کئی چھوٹے کاروبار کرنے والے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں انہوں نے حکومت سندھ و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی گیس کے کاروبار کرنے والے دکانداران کو قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے فوری طور پر کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے



