پاکستان

ارشد شریف قتل غیر آئینی و غیر قانونی قرار

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: کینیا کی عدالت نے ارشد شریف قتل کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم دیدیا۔
کینیا کی ہائیکورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ کی جانب سے ارشد شریف کی بیوہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا جس میں کہا گیا کہ پولیس کے ہاتھوں پاکستانی صحافی کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ قطعی نہیں تھا۔ ارشد شریف کے قتل کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت نے ان کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم جاری کر دیا۔
دوران سماعت کینیا کی عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ہر شخص آئین اور قانون کے سامنے برابر ہے، ہر شخص کو زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔
اس دوران عدالت نے گولی چلانے والے پولیس افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیا گیا وہ اپنی ذمہ داری سے فرار نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔ بعدازاں کینیا کی پولیس نے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی