حیدرآباد کی خبریں

وائس چانسلرطیبہ ظریف کی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 248 ویں یوم ازادی کی تقریب میں شرکت

حیدرآباد(گردوپیش گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدراباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 248 ویں یوم ازادی کی تقریب میں شرکت کی۔ امریکی سفارت خانے کی دعوت پر جی سی یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے اسلام اباد میں امریکی سفارت خانے میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر امریکہ میں اعلیٰ تعلیم و تحقیقی مواقع کے امکانات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے کے تعاون سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں انگلش ایکسس پروگرام جاری ہے اور اس کی افتتاحی تقریب میں امریکی سفارت کار شرکت کر چکے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تعلیمی و تحقیقی میدان میں بہت اگے ہے اور ہمیں اس سلسلے میں بہت کام کرنا ہے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال