پاکستان

حاجی نوازرضا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے صدراورایچ اے خانزادہ سیکرٹری جنرل منتخب

PFUJ ELECTION

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن ) حاجی نوازرضا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے صدراورایچ اے خانزادہ سیکرٹری جنرل منتخب
حامدریاض ڈوگر فنانس سیکرٹری ،شکیل الرحمن حر ،افسر عمران ، مہتاب اشرف خان اورمیاں محمد سلیم شاہد نائب صدورمنتخب
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے انتخابات برائے2022-24 اتوارکو کراچی پریس کلب میں منعقدہوئے۔ملک بھر سے آئے ہوئے بی ڈی ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیابعد ازاں الیکشن کمیٹی کے مغیث بیگ نے انتخابی نتاج کا اعلان کیا،جس کے مطابق حاجی محمد نواز رضا صدر، اے ایچ خانزادہ سیکرٹری جنرل اورحامدریاض ڈوگر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق ملک شکیل الرحمن حرسینئرنائب صدر جبکہ افسر عمران ، مہتاب اشرف خان اورمیاں محمد سلیم شاہد نائب صدورمنتخب ہوگئے ۔انتخابی نتائج کے مطابق عامر لطیف سینئر اسسٹنٹ سیکرٹری جبکہ عمران احمد مقصود، محمد نسیم شاہ اور محمد ظاہر اسسٹنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کی16نشستوں کے لیے شعیب احمد،سید شمائل عباس شاہ،شمس کیریو،شیماصدیقی، نویدانجم،عامر انور،عمران ایوب،فیصل جاوید،طاہرشہزاد،طارق سعید،تجمل حسین،چوہدری اصغر،سعیدآسی،ضیاء الحق شہزاد ،رانا محمد افضل اورملک الطاف منتخب ہوگئے۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین رائوشمیم اصغرنے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی