پاکستان

سندھ میں زرعی پانی کی شدید قلت نے خریف کی فصلوں کوخطرے سے دوچار کردیا

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن) سندھ زرعی پانی کی شدید قلت نے خریف کی فصلوں کوخطرے سے دوچار کردیا ہے،ایک جانب جہاں کسانوں کوپانی می قلت کا سامنہ ہے تو دوسری جانب محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں نے کثرپوری کردی ہے

،حکومت سندھ خود اس بات کااظہارکرچکی ہے کہ سندھ کو 53فیصد پانی کی کمی ہے،اگر توجہ نہ دی گئی تو خوراک کی قلت بھی جنم لے سکتی ہے،
سندھ میں زرعی پانی کی قلت کی وجہ سے خریف کی فصلوں کوشدیدنقصان پہنچاہے،پانی کی قلت کے باعث ،گنے اورکپاس کی فصل سخت متاثرہو ئی ہے،ایک جانب جہاں سندھ کوپانی کی قلت کا سامنہ ہے توسری جانب رہی کثرمحکمہ آبپاشی نے پوری کردی ہے ،

محکمہ آبپاشی نے بھاری رشوت کے عیوض بڑے زمنداروں نہروں میں ڈائریکٹ لفٹ لگا کر پانی کی سہولت دی ہو ئی ہے جبکہ غریب کسان جہاں پہلے زرعی پانی کی قلت کا سامناکر رہاہے وہاں ایک بارپھرانہیں مشکلات کا سامنا ہے اورانکی فصل سوکھ رہی ہے،

کسانوں نے بتایا کہ جہاں ایک جانب پانی کی قلت ہے وہاں دوسری جانب محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں نے وارہ بندی کا بہانہ بھی بنایاہواہے اورہفتے میں چار دن تک پانی بند کیاجاتاہے،دوسری جانب حکومت سندھ خود اس بات کااظہارکرچکی ہے کہ سندھ کو 53فیصد پانی کی کمی ہے،اگر توجہ نہ دی گئی تو خوراک کی قلت بھی جنم لے سکتی ہے،

ضرورت اس امر کی ہے کہ اگرحکومت صرف پانی کے چوری کوروکے توغریب کسانوں کی زمیں بنجرپانی ہونے اورخریف کی فصلیں تباہ ہونے سے بچ سکتی ہیں ،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی