پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا دراوت ڈیم کا دورہ

حیدرآباد گردو پیش وزہر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاھ نے کہاہے کہ دراوت ڈیم کا افتتاح آج سے 10 سال قبل صدر آصف علی زرداری نے کیا تھا اور پہلی مرتبہ ہے کہ بارشوں کی وجہ سے اس ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے

عوامی نمائندوں،محکمہ آبپاشی اور ضلع انتظامیہ کی بریفنگ کے مطابق ڈیم کے پانی میں اضافے کی وجہ سے ڈیم کے قریب آبادی متاثر ہوئی ہے،متاثرین کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور انہیں نہ صرف بنیادی سھولیات فراہم کی جائیں گی بلکہ انہیں رہنے کیلئے متبادل جگہ بھی فراہم کی جائے گی،

تھانہ بولا خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
مراد علی شاھ نے کہا کہ جب بھی سندہ کے کسی بھی شھر میں بارش ہوتی ہے تو وہاں کے عوامی نمائندے اور انتظامیہ عوام الناس کی پریشانی کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں.

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آئندہ سالوں میں موسلا دھار بارشوں کی توقع کی جارہی ہے جس کے پیش نظر تمام جگھوں پر تو نہیں لیکن تھانہ بولا خان تعلقہ کے اہم علاقوں کا زمینی رابطہ بحال رکھنے کیلئے چھوٹے چھوٹے پل بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گیں،

اس موقع پر ایم پی اے ملک اسد سکندر، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد سید پیر محمد شاھ، ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن ریٹائرڈ فریدالدین مصطفیٰ و دیگر معزز شخصیات بھی ان کے ہمراھ تھیں قبل ازیں وزہر اعلیٰ سندہ نے تھانو بولا خان میں حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال کا فضائی جائزہ بھی لیا.اس موقع پر محکمہ آبپاشی اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے وزیر اعلیٰ کو دراوت ڈیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی.

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی