اگر فوری طور انتخابات پرغور نہیں کیا گیا تو ملک میں افرا تفری پھیل سکتی ہے: فواد چوہدری
حیدرآباد گردو پیش پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ اگر حکومت میں فوری طور نئے انتخابات کے مطالبے پر غور نہیں کیاتو ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہے پاکستان میں انکے برابر کا کوئی لیڈر نہیں ہے،کٹھ پتلی حکومت کے پاس کوئی قانونی یا اخلاقی اختیار نہیں کہ وہ اپنی حکومت جا ری رکھے،
ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹر ویومیں فواد چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ سیاسی مخالف کے خلا ف دہشتگردی کے مقدمے قائم کئے گئے ہوں جس طرح عمران خان پرعائدکیئے جا رہے ہیں،عمران خان نے کہاتھا کہ شہباز گل کو اغواکیاگیا تھااور تشددکا نشانہ بنایاگیا، مجسٹریٹ نے تشددکے الزامات کی تحقیقات کے بغیرانہیں پولیس کے حوالے کیا،عمران خان نے کہاتھا کہ تشددکے تحقیقات کیئے بغیرمجسٹریٹ کے خلا ف مقدمہ دائر ہوگا،
فواد چوہدری نے کہا کہ جب حکومت نے عمران خان کو گرفتارکرنے کی کوشش کی توبڑی تعداد میں ورکرزروڈں پر نکل آئے،عمران خان کیلئے عوام کاگھروں سے باہر نکلناانکے مقبول ترین ہو نے کی اور ان سے محبت کااظہارہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک کٹھ پتلی حکومت اسٹبلشمنت کی مددسے حکومت کر رہی ہے انکے پاس کوئی اخلاقی یاقانونی جواز نہیں کہ وہ حکومت کرسکے،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت موجودہ وزیراعظم کے پاس قومی اسمبلی کی 84نشستیں ہیں اور عمران خان کے پاس 155نشستیں ہیں،




