الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کیلئے آج ای سی پی کا اجلاس دوبارہ طلب۔
حیدرآباد گردو پیش الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری تازہ ترین وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں، نقصانات، لوگوں کی نقل مکانی، سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ضلعی انتظامیہ کی سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات صورت حال بہتر ہونے تک ملتوی کردیے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج 24 اگست 2022 کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے،




