پاکستان

سابق وزیراعظم وچیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے خلا ف آبپارہ اسلام آبادمیں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیاھے،

اسلام آباد مانٹرنگ ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورپارٹی کے دیگر سینئر رہنما وئں کے خلا ف اسلام آباد آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خا ن اور تحریک انصاف کے 17دیگر رہنماوں کے خلا ف دفعہ 144کی خلا ف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،

تھانہ آبپارہ کے سب انسپکٹر محمدانوار نے اپنی رپورٹ میں لیکھا ہے کہ 20 اگست کو وہ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ ایک ریلی جس میں پی ٹی آئی کے سرگرم رکن مرادسعید شیخ رشید احمد،اسدقیصرفیصل جاوید خان،اسد عمر،راجہ خرم نواز،علی نواز اعوان،سجاد وسیم،صداقت عباسی،شبلی فراز،فواد چوہدری،سیف اللہ خان نیازی،شہر یار افریدی،فیاض الحسن چوہان،ظہیر عباس کھوکھر،میجر غلام سرور سمیت دیگر درجنوں مرد خواتین جوکہ اسلام آباد بارہ کہواور دیگر مقامات سے عمران خان کے کہنے پرزیرو پوائنٹ پر جمع ہو ئے،

رپورٹ میں مزیدلیکھاگیاہے کہ تقریباء 1000سے 1200افراد نے پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھا ئے ہو ئے تھے اور شہباز گل کی رہائی کے نعرے لگا رہے تھے،اس دوران انہوں نے روڈ بند کرکے لوگوں کو ڈرایا اور دہمکایااور شہریوں کے آنے جانے پر پابندی لگا دی اس عمل سے عام لوگ کی روز مرہ کاروبار متاثرہوا شرکاء نے لوڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہو ئے حکومت کے خلا ف نعرے بازی کی،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی