اسلام آباد مصطفی نوازکھوکھرنے پیپلزپارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا
حیدرآباد ویب ڈیسک سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت ختم نہیں ہوئی تھی، سندھ ہائوس میں جو کچھ ہوا وہ ہم نے خود بھی مینج کیا، کچھ گُڑ باہر سے بھی ڈالا گیا، جو کچھ پی ٹی آئی کے دور میں ہوا ، وہی کچھ اب ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں اتنا ہی ہوں جتنا مفتاح صاحب مسلم لیگ ن میں رہے، پیپلز پارٹی میں بڑا اچھا وقت گزرا ہے
سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے باضابطہ طورپر پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمنائیں اورنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وقت گزر چکا ہے دیکھتے ہیں وقت اور حالات کہاں لے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنا عزت پر سمجھوتہ کرنے والی بات ہے، پیپلز پارٹی کا اب حصہ نہیں ہوں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی قیادت بہترجواب دے سکتی ہے کہ مجھ سے کیوں استعفیٰ لیا، سیاست میں وقت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے، میں جو پوزیشن لیتا رہا ہوں، اس پر دل مطمئن ہے۔
عمران خان کے دور میں سیاسی مخالفین پربدترین تشددہوا ،سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کے معاملے میں حکومت غلط کررہی ہے، علی وزیر جیل میں ہے، اسے کیوں رہائی نہیں مل رہی؟ علی وزیر کی ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے مقدمے میں ڈال دیا جاتا ہے۔




