حیدرآباد پاکستان ایئر فورس کی میڈیکل برانچ میں بطور کمیشنڈآفیسر شمولیت کے لیے رجسٹریشن 21 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی
حیدرآباد(گرددو پیش ) پاکستان ایئر فورس اینڈ سلیکشن سینٹر حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کی میڈیکل برانچ میںبطور کمیشنڈآفیسر شمولیت کے لیے رجسٹریشن 21 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی
جی ڈی ایم اوز کی آسامی کے لیے ایم بی بی ایس کم از کم سیکنڈ ڈویزن میں ایک سال کی ہاﺅس جاب کرنے والے 24 سے 28 سال والے مرد، ڈینٹل سرجن کے لیے بی ڈی ایس کم از کم سیکنڈ ڈویزن میں ایک سال کی ہاﺅس جاب کرنے والے 24 سے 28 سال والے مرد اور میڈکل اسپیشلسٹس کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی / پی ایم سی سے منظور شدہ پاکستان / فارن میڈیکل کالج/ یونیورسٹی سے نیوروسرجن (ایف سی پی ایس /ایف آر سی پی / ایم آر سی ایس میں کم از کم سیکنڈ ڈویزن میں ایم بی بی ایس اور اسپیشلائیزیشن کرنے والے 29 سے 48 سال کے شادی شدہ و غیر شدہ (مرد و خواتین )امیدوار رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں،
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اور والد کے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ، دو عدد پاسپورٹ سائیز تصاویر، مارک شیٹ و دیگر اصل تعلیمی اسناد کے ہمراہ پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر حیدرآباد یاپی اے ایف کی ویب سائیٹ www.joinpaf.gov.pk پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں –



