حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے گھریلوگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

حیدرآباد(گردو پیش ) مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے گھریلوگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیاگیا احتجاج کی قیادت مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی کر رہےتھے

رفیق مگسی نے کہاکہ سوئی سدرن گیس نے حیدرآباد کے عوام کا اس مہنگائی کے دور میں جینا محال کردیا ہے گھریلو گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا ظالمانہ اقدام وفاقی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے

پانہوں نے ہا کہ پورے سندھ کو 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے گھریلو گیس مہیا ہوگی۔پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں اتحادی ہونے کے باوجود بھی سندھ کے عوام کے ساتھ اتنا ظلم کررہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں نااہل اور کرپٹ افسران کا قبضہ ہے جن کی وجہ سے حیدرآباد کے شہری عذاب میں مبتلا ہیں۔اس مہنگائی کے دور میں گھریلو گیس کا نہ ہونا کسی سخت پریشان کن ہے۔گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث بچے اسکول وقت پرنہیں جاسکتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد پورے پاکستان کو گیس مہیا کرنے والا شہر لیکن حیدرآباد خود گیس سے محروم۔وفاقی سرکار سے اتحادی اس ظالمانہ اقدام پر کیوں خاموش ہیں۔
سندھ کے عوام نے کیا قصور کیا جو سردیوں میں گیس اورگرمیوں میں بجلی سے محروم رہتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ عوام ان ظالموں کو پہچانے اور الیکشن میں ان کو عبرت کا نشان بنائےمسلم لیگ فنکشنل حکومت کی غیر اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی اور سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ھے۔

احتجاج میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماحاجی نیاز احمد،عبدالحیم درس،ماجد شاہ،غلام مصطفی میمن،لالا معشو خان،نوید اقبال،عمران قریشی، راول سیال،رانو مینگوار،دانش،حسنین،فہیم شیخ،اسد گاھوں،لالا حمید،دلشاد میمن،محمد علی شاہ،فقیر گلزار، امام ڈنو شاہ،شہباز شیخ،غلام فرید چاچڑ،واجد،جہانزیب،شارق،ودیگر بھی شریک تھے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال