پاکستان

حیدرآبادمیں حروں کے روحانی پیشوا پیر پاگارا کی سالگِرہ کا کیک کاٹا گیا

حیدرآباد(گردو پیش)

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ حروں کے روحانی پیشوا پیر سائیں پاگارا کی سالگِرہ کاکیک حیدرآباد میں کاٹا گیااور عمر دراز کے لیئے دعا مانگی گئی۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے کہا کہ پیر سائیں پاگارا ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے کوشاں رہے ہیں،اور ملک کے لیئے ہر قربانی دینے کے لیئے ہر وقت اول صف میں کھڑے رہتے ہیں،

رفیق مگسی نے کہاکہ پاکستان کے لیئے حر جماعت کی بڑی قربانیاں ہیں،ملک دشمن کے سامنے ہمیشہ دیوار بن کے کھڑے رہیں،اور ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا،پیر سائیں پاگارا نے پاکستان کے لیئے ہر قربانی دی اور دیتے آرہیں ہیں،رفیق مگسی نےکہاں کہ موجودہ سرکار عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہیں۔
آئی ایم ایف کی پالیسیاں پاکستان دشمن پالیسیاں ہیں جو عوام کو خود کشی کرنے پر مجبور کررہاں ہے،موجودہ PDM پی ڈی ایم حکومت آئی ایم ایف کے غلام اور تنخواہ دار ملازم ہیں موجودہ حکومت کرپٹ ٹولہ ہے۔سندھ کی موجودہ صورتحال بہت سنگین ہیں جرائم بے روزگاری مہنگائی سے عوام بہت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں۔

پیپلزپارٹی حکومت نے سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔پیپلزپارٹی کا نعرہ ہیں کھاو پیو سندھ کو لوٹو کرپشن کرکے مال بناو پر عمل پیرا ہے۔کیک کاٹنے کی تقریب میں،صحافی ظفرہکڑوم نیاز وگھیوں، مسلم لی فنکشنل ضلع حیدرآباد کے فقیر عبدالحیم درس، ماجد شاہ،فقیر ھوت خان کیریوں، نوید اقبال آرائیں،فہیم شیخ، غلام فرید چاچڑ،عمران قریشی، لالا معشو خان، لالا حمید خان،راول سیال،انیل کمار،رانوں مل،دانش، وجاہت، حسنین قریشی، اسد عباسی،ودیگر شریک تھے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی