حیدرآباد کی خبریں

مسلم لیگ فنکشنل واحد سیاسی پارٹی ہے جو حق سچ کی بات کرتی ہے رفیق مگسی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل

وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو ہمیشہ حق سچ کی بات کرتی ہے اور پاکستان کی وہ واحد پارٹی ہے جو پاکستان کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستان کی خالق جماعت ھے۔جنرل سیکریٹری مسلم لیگ فنکشنل رفیق مگسی

انہوں نے کہا ہ بات دراصل یہ ہے کہ 9 جون 2022 سے 19 گریڈ کا افسر 20 گریڈ ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے کے پوسٹ پر تعینات ہے سال ہونے والا ہے۔اسی سال ایچ ڈی اے شدید مالی بحران سے دو چار ہوا اور اس وقت مالی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ایچ ڈی اے کی زمین اونے پونے 200 سو 250 سو روپے گز 1986 کے ریٹ کے مطابق پر الاٹ کی جارہی ہیں نیب زدہ کرپٹ ترین افسران کو ادارے کی اہم پوسٹوں پر تعینات کرنا ایچ ڈی اے حیدرآباد کی تباہی کا سبب بنا۔19 گریڈ افسر کو 20 گریڈ کی پوسٹ پر بطور OPS پر تعینات کرنا اعلٰی عدلیہ کی توہین ہے۔ خود سندھ گورنمنٹ اپنی نوٹیفکیشن نمبر SOI(SGA&CD)-3/02./2020 کی خلاف ورزی کررہی ہے۔محترم صحافی بھائیوں ادارہ ترقیات حیدرآباد HDA ایک پبلک ادارہ ہے۔ اس کو مالی اور انتظامی طور پر تباہی سے بچانے کے لیئے فوری طور پر 19 گریڈ کے پارٹ ٹائم آفیسر کو ہٹاکر گریڈ 20 کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا جائے۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ادارہ ترقیات حیدرآباد شہر کی تعمیر و ترقی کے لیئے 1976 میں قائم کیا گیا تھا لیکن ابھی صورتحال یہ ہے کہ اس ادارے کو ڈیولپ کرنے کی ضرورت ہے حکومت سندھ کی عدم توجہ اور خلاف ظابطہ پوسٹنگ کی وجہ سے یہ ادارہ مالی اور انتظامی طور پر شدید بحران سے دو چار ہوچکا ہے۔لیکن کوئی پرسانے حال نہیں ہے سندھ حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ آف سندھ کے آرڈر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پچھلے سال سے گریڈ 19 کے موجودہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے HDA کا اضافی چارج سونپا گیا عارضی چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے نے اپنے اختیارات کا نہ صرف غلط استعمال کیا بلکہ اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایچ ڈی اے کے سروس قوانین میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تبدیلیاں کرنا شروع کردی ہیں جس کے ذریعے ملازمین کو ان کے جائز حقوق سے محروم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہیں۔
موجودہ ڈی جی HDA بذات خود گریڈ 19 کا ہے۔اور او پی ایس OPS پر تعینات ہے اس کے باوجود گریڈ 19 کے ٹرانسفر پوسٹنگ شروع کر رکھی ہیں جس میں نیب زدہ افسران بھی شامل ہے۔ اور جونیئر افسران کو من پسند پوسٹوں اور ہائیر پوسٹوں پر تعینات کرنا شروع کردیا ہے۔سیکریٹری ایچ ڈی اے گریڈ 19 کو سندھ حکومت کی منظوری کے بغیر موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے نے گریڈ 19 کے آفیسر نے خود اپنے آرڈر سے پوسٹ پر تعینات کیا سیکریٹری ایچ ڈی اے عبدالمنان شیخ کے پاس ڈائریکٹر اسٹیٹ کا بھی چارج ہے۔ موجودہ سیکرٹری ایچ ڈی اے کو کرپشن کے کیس میں نیب نے 2016 میں گرفتار کر کے جیل بھیجا تھا موجودہ سیکرٹری ایچ ڈی اے پر ڈائریکٹر جنرل HDA اتنا منظور نظر کہ دو چارج دیئے ہوئے ہیں ۔ سمجھ سے بالاتر ہے۔موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے کے پاس وقت ہی نہیں کہ وہ ایچ ڈی اے کے دفتر میں عام شہریوں یا افسران کی کرپشن کی شکایت یا ایچ ڈی اے کو مالی بحران اور ملازمین کے مسائل کو سن سکے اور حل کر سکے۔ایچ ڈی اے ایسا لگتا ہے کہ محکمہ روینوں کا ذیلی شعبہ ہے۔ایچ ڈی اے ملازمین اور سائلین اپنے مسائل کے حل کے لیئے درخواستیں ہاتھوں میں تھامے مارے مارے پھرتے رہتے ہیں۔لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔لیبرونگ مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد نے کئی درخواستیں جمع کرائی لیکن آج تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔درخواستوں کی ریمائینڈر دینے کے باوجود بھی درخواستوں کو دبا دیا جاتا ہیں اور کوئی کاروائی نہیں ہوتی؟ موجودہ سیکرٹری ایچ ڈی اے نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے دو کروڑ کا پلاٹ صرف 2 لاکھ روپے میں اور 40 سے 50 لاکھ کا پلاٹ 40 ہزار روپے میں سیکریٹری ایچ ڈی اے کھلم کھلا سیل کررہا ہیں۔یعنی ایچ ڈی اے کو توشاخانہ بنائے ہوئے ہیں ایچ ڈی اے کی زمین اور پلاٹیں لوٹ سیل لگی ہوئی ہیں تمام حقائق سے موجودہ ڈی جی HDA سمیت تمام اعلٰی حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔ایچ ڈی اے کرپشن کا گڑ بن چکا ہے۔جن افسران کے پاس گاڑی تک نہیں ہوتی تھی آج وہ کروڑوں روپے کے جائیداد اور قیمتی گاڑیوں کے مالک بنے ہوئے ہیں۔کرپشن کو روکنے ولے ادارے بھی خاموش ہیں۔
آپ صحافی بھائیوں کو بتاتا چلوں کہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی کے حوالے سے ہائی کورٹ آف سندھ کراچی میں CP NO D-4434 OF 2020 پہلے سے ہی زیر سماعت ہے حکومت سندھ عدلیہ کو گمراہ کرنے کے لیئے اور عدلیہ کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے لیئے ایک نوٹیفکیشن نمبر F-1453 26.3.2021 کو جاری کیا جس میں تمام اداروں کو عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی، لیکن خود ہی اس نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹر جنرل HDA کی 20 گریڈ پوسٹ پر 19 گریڈ کے آفیسر کو ایک سال سے تعینات کررکھا ہے۔
ساری صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ حکومت نہ تو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان اور نہ ہی معزز ہائی کورٹ آف سندھ کے احکامات کو ماننے کو تیار ہے۔اور نہ ہی اپنے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کرنے کو تیار ہے۔معزز عدلیہ کے احکامات کی کھلم کھلا توہین کی جارہی ہے ہم اعلٰی عدلیہ کی توہین کو کسی صورت میں برداشت نہیں کرے گے۔اور چیف سیکرٹری کا نوٹیفکیشن کو اعلی عدلیہ میں چیلنج کرنے کے ساتھ عدلیہ کا دروازہ کھٹ کھٹانے گے۔
میں نے 3 اپریل 2023 کو ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے کے غیر قانونی تعیناتی کے خلاف چیف سیکرٹری سندھ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ،سیکریٹری ایس ان جی ڈی سندھ کراچی کو لیگل نوٹس اور اس کی کاپی برائے اطلاع چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کیا ہے جس کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔عید کے بعد معزز عدلیہ کا دروازہ کھٹ کھٹائے گے اور CONTEMPT OF COURT دائر کرینگے۔ ایچ ڈی اے کے ملازمین کے حقوق پر کس طرح ڈاکہ ڈالا جارہا ہیں اور ادارے کی زمین کو کس طرح اونے پونے میں فروخت کیا جارہا ہیں اس وقت نہ صرف ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سراپائے احتجاج ہیں بلکہ P&DC اور ھاوسنگ ایچ ڈی اے ہیڈ آفیس کے ملازمین بھی تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ملازمین خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں عیدالفطر سر پر آچکی ہے لیکن ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔سوال یہ ہے کہ ایچ ڈی اے کی ریکوری کہاں جارہی ہیں؟ اعلٰی عدلیہ اور تمام بااختیار اداروں سے پرزور اپیل ہیں کہ فل فور ایچ ڈی اے ملازمین کی تنخواہیں عید سے پہلے ادا کی جائے۔تاکہ سیکڑوں ملازمین فاکاکشی سے بچایا جائے۔
اور فوری طور پر مستقل 20 گریڈ کا ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے تعینات کیاجائے تاکہ ایچ ڈی اے مزید تباہی سے بچ سکے۔مستقل DG ایچ ڈی اے کے نہ ہونے کی وجہ سے عام الاٹیز بہت پریشان ہیں۔لوگوں کی جمع پوجی پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہیں۔ایچ ڈی اے کو مالی بحران سے نکالنے کے لیئے مستقل ڈائریکٹر جنرل کی اشد ضرورت ہے۔سندھ حکومت حیدرآباد کے عوام پر رحم کرے اور ادارے کو بچائے اور کرپٹ افسران کی مکمل انکوائری کرے۔اور فلڈ زون میں جو اسکیمیں HDA کے کچھ افسران نے رشوت کے عوض پاس کی اس پر عید کے بعد جامع طور پر پریس کانفرنس کرکے حقائق سامنے رکھے گے۔کہ کس طرح عوام کو چونا لگایا گیا ہے اور ادارے کے ساکھ کو کس طرح متاثر کیا گیا ہے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال