حیدرآباد کی خبریں

آصف علی زرداری کوملک اورصوبے کے بجائے اپنے کاروبارمیں دلچسپی ھے ایازلطیف پلیجو

حیدرآباد(گردوپیش)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو پاکستان اور سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں انہیں اپنے کاروبار میں دلچسپی ہے،آصف علی زرداری نے سیاست کو کاروبار بنا دیا ہے، پیپلز پارٹی اور زرداری مافیا نے سندھ کا پیسہ،لیکر منگھائی کے خلاف پنجاب میں مارچ پرخرچ کیا،اورسندھ کے پیسوں سے آزاد کشمیر میں الیکشن لڑا، لیکن سندھ میں اسکول، یونیورسٹیاں اور بڑے اسپتال نہیں بنائے،

سندھ کو اپنا گڑھ بنانے کے لیے سرداری، جاگیرداری، جرگہ وڈیرا شاہی اور قبائلی دہشت گردی کو تقویت دی گئی ہے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں ڈاکو معصوم لوگوں کو اغوا کر کے پولیس اہلکاروں کو شہید کر رہے ہیں،ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کو مال غنیمت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔

وفاقی حکومت نواز شریف کی ہو یا زرداری، عمران خان اور شہباز شریف کی ہو، ان کا سندھ سے کوئی تعلق نہیں، سندھ ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں، سندھ ان کے حساب میں نہیں، سندھ کو غلام سمجھتے ہیں، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ بخشا پور میں قبائلی دہشت گردی سے ہلاک ہونے والے چار ڈومکیوں کے ملزمان طاقتور ہونے کے باعث پولیس نے ابھی تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، چاروں متوفی ڈومکیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کی زمینوں سے قبضہ ختم کرایا جائے، شہید اجمل ساوند کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے بجائے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرست بن چکی ہے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال