حیدرآباد کی خبریں

زائد کرایہ وصول کرنے والی مسافر وین کوچز بسوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں جاری

حیدرآباد(گردوپیش)

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر RTA سیکریٹری حیدرآباد سلیم میمن کی ہائے وے پولیس کے زائد کرائیوں کی وصولی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف دوسرے روز بھی مشترکہ طور پر کاروائیاں جاری۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کے احکامات پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکریٹری سلیم میمن کی دوسرے دن بھی موٹر وے پولیس کے ساتھ ایوب ھوٹل ہٹڑی بائے پاس پر زائد کرایہ وصول کرنے والی مسافر وین کوچز بسوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں جاری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکیٹری سلیم میمن نے سکھر۔ نوابشاہ۔ خیرپور۔ لاڑکانہ۔ رحیم یار خان۔ بہاولپور۔ ملتان۔ فیصل آباد۔ لاھور۔ گجرانوالہ۔ پنڈی۔ پشاور جانے والی کوچز کے مسافروں سے کرائے کے متعلق معلومات حاصل کیں زائد کرایہ وصول کرنے والی وین و کوچز پر 12500 روپے کے چالان کئیے گئے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکریٹری سلیم میمن کا احسن اقدام زائد کرایہ وصول کرنے والی درجنوں وین/کوچز سے سوا لاکھ روپے مسافروں کو واپس کروائے دئیے گئے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال