قران پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان
حیدرآباد(گردوپیش) ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے آرگنائزر واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ھے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس پر تمام مسلمانوں کے دل خون کے انسو رو رہے ہیں ایسی اشتعال انگیز کاروائیوں سے دنیا میں صرف نفرت کو فروغ حاصل ہوگا جو مسلمانوں سمیت کسی کے بھی حق میں نہیں عالمی برادری کو فوری طور پر اسلامو فوبیا کے مضمرات پر غور کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کی اپنے ممالک میں روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم تمام مذاہب کی کتابوں اور مشاہیر کی توھین کو جرم قرار دیں عالم اسلام کو فوری طور پر اس پر مشترکہ موقف اپناتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں میں اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر زور دینا چاہیے بحیثیت مسلمان اس قسم کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جس میں کسی کے بھی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مقدس کتابوں کو نظر اتش کیا جائے۔



