پاکستان

آئی ایم ایف کے شرائط پہ معاشی نظام کو تباہ کردیا گیا ہے۔ایازلطیف پلیجو

حیدرآباد(گردوپیش) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے شرائط پہ معاشی نظام کو تباہ کردیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی پالیسی عوام دشمن ہے۔ ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ کے کبھی بھی ترقی نہیں ہو سکتی، ملک میں کبھی بھی آزاد خودمختار عوام دوست پالیسی نہیں بنائی گئی، آئی ایم ایف کے حکم پہ ملک کو تباہ کیا گیا ہے ، حکمرانوں کو اپنی معاشی پالیسیاں تبدیل کرنا پڑینگی۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے بیل آؤٹ پیکیج کو منظور کرنے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط مان لی ہے جس سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ جائيگا۔ حکومت کے پاس پلان تھا تو پھر عوام کو آئی ایم ایف کی غلامی کے شکنجے میں کسنے اور ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر عوام کو مزید مشکلات سے کیوں نہیں بچایا گیا. ايازلطيف پليجو کہاکہ اس بیل آؤٹ پیکیج کو منظور کرنے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط منظور کرلی، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ جائیگا اور اس طرح ملک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے گیس اور بجلی کی مد میں 130 ایک سوتیس ارب روپے کا اضافہ کردیا تھا اوگرا نے گیس 50% پچاس فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تھی اور بجلی میں 11.30روپے فی یونٹ کااضافہ کردیاتھا اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل پر عائدلیوی میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا، مزید ٹیکسوں کا اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جائے گا. ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے حکمرانوں کو احساس ہی نہیں ملک میں کتنی بدترین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ، حکمرانوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پہ چلنے کی سزا ملک کے عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے ، حکمرانوں کے پاس کوئی بھی عوام دوست معاشی پالیسی نہیں ، موجودہ حکومت بھی عوام کے لیئے ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ثابت ہوئی ہے.

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی