پاکستان

بلوچستان کے علاقے بلور میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک میجر سمیت 2جوان شہید ہوگئے

حیدرآبادگردوپیش ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کو روکنے کیلئے ناکہ بندی کی جس پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
میجر ثاقب حسین نے والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہیں جبکہ نائیک باقر علی کے سوگواران میں تین سال کی بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی