پاکستان

ضلع شیرانی کے علاقہ دھانہ سر میں پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوںکا حملے میں چار اہلکار شہید

حیدرآباد(گردو پیش) ویب ڈیسک

ضلع شیرانی کے علاقہ دھانہ سر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا جس میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں، قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلی نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی