بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے تمام شعبہ جات مون سون بر ساتوں کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔کاشف شورو
حیدرآباد(گروپیش)
مئیربلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف خان شورو نے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے تمام شعبہ جات مون سون بر ساتوں کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کرلیں تمام ضروری اینسٹر ومنٹ اور تمام ملازمین کی ڈیوٹیوں پر حا ضری کو یقینی بنائیں انہوں نے شعبہ الیکٹرک،شعبہ ورکشاپ اور شعبہ ہیلتھ کو ہر وقت تیاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عید الا ضحی میں ہم سب نے مل کر صفائی ستھرائی اور آلا ئیشوں کو عوامی تعاون کے ساتھ ٹھکانے لگایا اور آج حیدرآبادشہر لطیف آباد اور قاسم آباد سے کوئی شکایات موصو ل نہیں ہوئی اسی طرح ہمیں چایئے کہ ہم بھی عوامی شکایات پر توجہ دیں اور اسکا فوری ازالہ بھی کیا جائے ہمارا شعبہ ہیلتھ کا عملہ نالے،نالیوں سے سلٹ نکالنے اور اسکی صفائی کا خیال رکھیں نالے نالیوں سے اگر کہیں سیوریج کا پانی نکل کر جمع ہوجائے تو اسے فوری صاف کیا جائے سولڈ ویسٹ کا عملہ با قائدہ اپنے کاموں کی ذمہ داری کے ساتھ فیلڈ میں کام کرراہاہے جبکہ شعبہ ہیلتھ کے افسران کی زیر نگرانی شعبہ اینٹی ڈینگی ملیریا کا عملہ نہ صرف آلائیشوں کے کلیکشن ڈمپنگ پوائنٹ اور ملاکاتیار کے ڈمپنگ پوائنٹ پر رات گئے تک اینٹی جراثیم کش ڈینگی ملیریا اسپرے کرنے میں مصروف ہے شعبہ اینٹی ڈینگی ملیریا لطیف آباد و سٹی کے مختلف علاقوں میں اینٹی ڈینگی ملیریا اسپرے کا سلسلہ بھی جاری ہے مئیر حیدرآباد کاشف خان شورو کی ہدایت پر آوارہ اور پاگل کتوں کے خلاف مہم کو جاری رکھا گیا ہے تاکہ حیدرآباد کے شہر یوں کو کتے کے کاٹنے سے بچایا جاسکے اور حیدرآباد کی عوام کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے ہم سب مل کر حیدرآباد شہر کو خوشبووں کا شہر بنائیں گے آج بھی مئیر سیکرٹیریٹ میں عوام کی ایک بڑی تعداد مئیر کاشف خان شورو سے ملاقات کے لئے پہنچ گئی ا ور اپنے اپنے علاقوں کے سائل سے آگاہ کیا مئیر حیدرآباد نے مسائل سنے اور موقع پر موجود آفسیران کو مسائل کو جلدازجلد حل کرنے کے احکامات دئیے۔



