Uncategorized حیدرآباد کی خبریں

ایم کیوایم تمام تر ہتھکنڈوں اور سازشوں کے بعد بھی متحدہے ظفراحمد صدیقی

حیدرآباد (گردو پیش )

ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ہمراہ حیدرآباد کے تمام ٹاؤن کمیٹی کے آفسز کا دورہ کیا اور ٹاؤن انچارجز و کمیٹی کے ساتھ تنظیمی امور پر میٹنگ کی اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ایم کیو ایم کا ورکرز و ذمہ داران متوسط طبقے و مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اور ایم کیو ایم نے پڑھے لکھے تعلیم یافتہ طبقے کو معاشرے میں نمایاں مقام دلانے کے لئے جدوجہد کی اور اسی جدوجہد کے نتیجے میں وہ ایوانوں سے لیکر معاشرے میں ہر جگہ موجود ہیں ایم کیو ایم کی یہ جدوجہد مخالفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور وہ ہر دور میں شازشوں و جھوٹے پروپگنڈے کے باعث ایم کیو ایم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے اور آج بھی کر رہے ہیں لیکن ایم کیو ایم ان تمام پروپیگنڈا کے باوجود ہر الیکشن و آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے آج کی ایم کیو ایم کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مضبوط و توانا ہے اور مہاجر حقوق و شہری مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھا رہی ہے حیدرآباد میں عوامی نمائندوں نے سندھ میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود گزشتہ پانچ سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کا ثبوت آج کے گلی کوچے دے رہے بجلی کے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم نے بھرپور آواز اٹھائی حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام بھی ایم کیو ایم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے حالانکہ اگر سندھ میں پیپلز پارٹی کی متعصبانہ سوچ رکاوٹ نہیں بنتی تو بہت سے دیگر کام بھی کروائے جا سکتے تھے انہوں نے ٹاؤنز انچارج و کمیٹی کو زور دیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم کے ذریعے عوام کو ایم کیو ایم کی افادیت بتائیں

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، جب
Uncategorized

پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے جانے پر ملک کے عوام کو مبارکباد

اکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے