پاکستان

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، پاکستان کو افغانستان نے 8 وکٹوں سے ہرا دیا

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک  آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کےجاری ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، اس سے قبل افغانی ٹیم نے انگلینڈ کو ہرایا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان کیخلاف ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
چنائی میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور عبد اللہ شفیق 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق کے درمیان 50 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی، 56 کے مجموعی سکور پر امام الحق 17 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ بابر اور عبد اللہ شفیق کے درمیان بھی 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن عبد اللہ 58 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اس کے علاوہ محمد رضوان 8 رنز، سعود شکیل 25 رنز بنا سکے۔ ایسے میں کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری مکمل کی لیکن اس موقع پر وہ بھی 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی، افتخار 27 گیندوں پر 40 اور شاداب 38 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یوں پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے 8 وکٹوں سے پاکستان کو زیر کیا۔
ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان نے پاکستان کو پہلی بار ون ڈے کرکٹ میچ میں شکست دی ہے جبکہ رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے۔اس سے قبل افغانستان نے دفاعی چمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی