پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نیا پلان تیار
حیدرآباد(گردوپیش
ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نیا پلان تیار کر لیا۔ نئے طریقہ کار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کی کی جائیں گی ۔
اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئےخط جاری کیا گیا ہے جس میں اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کی گئی ہیں۔
دوسری جانب آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7 روز بعد کے پلان کو مسترد کر دیا ہے۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا، ہم نے15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہوجائیں گے، ایسے فیصلے نہ کیےجائیں جس سے مزید مسائل پیدا ہوں-



