ضلع ٹنڈو الہ یار سے تیل اور گیس بڑی مقدار میں دریافت,
حیدرآباد( رپورٹ لالہ مرزاخان ) سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار سے تیل اور گیس بڑی مقدار میں دریافت, جہاں سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی،
نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی.
او جی ڈی سی ایل زرائع
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹرکھدائی کی جہاں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے, او جی ڈی سی ایل زرائع کاکہناہے کہ اس دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی،
نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا,




