زر مبادلہ کے ذخائر کم ،14ارب 20کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 14ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
21جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔




