پاکستان

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب عہدے سے مستعفی

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان عہدے سے مستعفی ہو گئے ،بانی پی ٹی آئی نے سیکرٹری جنرل کے استعفے کو منظور کر لیا۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے مستعفی ہونے کا خط ٹویٹ کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل میرا استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کامشکور ہوں۔
میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام ممبران، پارلیمنٹرینز اور تنظم آفس ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔
بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہاکسی اور شخص کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا جائے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی