جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج افتخار قائم خانی کے والدانتقال کرگئے
حیدرآباد(گردوپیش ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج افتخار قائم خانی کے والد رسالدار ریٹائرڈ ناظم علی خان قائم خانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ ہوم اسٹیڈ ہال مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق و اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی جوائنٹ انچارجز ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ کمیٹی حق پرست رکن سندھ اسمبلی ناصر حسین قریشی و معززین شہر کے علاوہ کارکنان و اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت الحاج گلشن الٰہی صاحب نے نماز جنازہ کے بعد خصوصی دعا فرمائی



