حیدرآباد کی خبریں

ایم اکیوایم پاکستان کے دفاع کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی سلیم رزاق

حیدرآباد(گردوپیش ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ آفس پر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے دفاع پاکستان پروگرام کا انعقاد، پروگرام میں انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق، ارکین سندھ تنظیمی ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی جوائنٹ انچارجز اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق نے کہا کہ پاکستان ہمارے اجداد و عوام کی بڑی قربانیوں کے بعد میں وجود میں آیا لیکن پاکستان کے دشمنوں نے ہمیشہ اسے میلی آنکھوں سے دیکھا اور اندورنی و بیرونی ایجنٹوں کے باعث سازشوں کی وجہ سے اسے ترقی سے دور رکھا ہے ایم کیو ایم کا ہر کارکن پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی جان سمیت حاضر ہے ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے انچارج ظفر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یوم دفاع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف شازش کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دیں گے آج پاکستان کے خلاف دشمن طاقتوں نے سازشوں کے جال بن دئیے ہیں ایسے میں محبان پاکستان کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے ایک ہونا پڑے گا اور اپنی افواج کا ساتھ دینا ہو گا کیونکہ پاکستان ہمارے آباء و اجداد کی نشانی ہے ہماری ماؤں بہنوں اور بچوں نے اس پاکستان کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں اور ہم پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ملکر پاکستان کے دفاع کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال