حیدرآباد کی خبریں

رانی باغ کوپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوبارہ تعمیرکیاکائےگا ڈپٹی کمشنر

حیدرآباد(گردوپیش ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے آج شہباز ہال حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ر انی باغ حیدرآبادکو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جس کی بولی بہت جلد کھولی جائے گی- انہوں نے کہا کہ مین ہولز کو ڈھکن لگانے کیلئے زیرو ٹالرنس کے تحت کام کیا جا رہا ہے اورگول بلڈنگ حیدرآبادکے قریب تجاوزات کا خاتمہ محکمہ بلدیات کے تعاون سے کیا جائے گاجبکہ جرنلسٹ کی ہیلتھ انشورنس کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے-ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہاکہ ضلع حیدرآباد میں فلیگ شپ پروجیکٹس شامل ہیںجس میں عبدالستار ایدھی روڈ فیز ون، فیز ٹو اور تھری شامل ہیں، ڈی سی حیدرآبادزین العابدین میمن نے کہا کہ عبدالستار ایدھی روڈ ٹو پر تجاوزات کا خاتمہ اور اورہیڈ برج بھی بنایا جائے گا جبکہ فیز تھری پر کام جاری ہے- انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام بائی پاس کا دوسرا پروجیکٹ ہے جس پر ایک سڑک بن چکی ہے، بائی پاس ٹنڈوجام کے لیے زمین کے معاملات کلیئر ہوچکے ہیں اورپبلک ہیلتھ پروجیکٹ پر کام جاری ہے- انہوں نے کہا کہ انفرا اسٹریکچر پر بات کی جائے تو اس میں شہر کی پوش سڑک آٹو بھان روڈ شامل ہے،آٹو بھان روڈ بڑی اسکیم ہے جوکہ ہالاناکہ تک جائے گی، آٹو بھان روڈ پر ڈرنیج اور یوٹیلٹی لائن سائیڈ پر علیحدہ علیحدہ شامل ہے،آٹو بھان روڈ پر 3.5 ارب روپے کی لاگت کا پروجیکٹ ہے- انہوں نے کہا کہ آٹو بھان روڈ کے دوسرے مرحلے کا کام ماہ فروری کی بجائے ڈیڑھ ماہ پہلے ہی شروع کردیا گیاہے ،آٹو بھان سڑک پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیاجائیگا، ڈی سی نے کہا کہ حیدرآباد کے 44 سڑکوں کی فہرست مل چکی ہے فہرست پر مرحلے وار کام شروع کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بہت ساری ایسی سڑکیں ہیںجن پر گاڑی چلانا بھی ممکن نہیں تجاوزات کے باربارخاتمے کے لیے آپریشن کے باوجود وہاں دوبارہ وہ ہی صورتحال ہوجاتی ہے،میریج ہالز کو نوٹس دیاہے اپنی گاڑیوں کی پارکنگ کا سسٹم بنائے، میریج ہالز کے معاملے پر سختی کی ہے اور اب ایکشن بھی لیں گے، شادی ہالز میں یا باہر آتشبازی اور فائرنگ پرمکمل پابندی ہے، حیدرآباد کے لیے موجودہ 840 ملین اے ڈی پی ہے- انہوں نے کہا کہ ایل پی جی والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور کیسز بھی درج کیے گئے ہیں اور کہا کہ شہر کے اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بہت جلد تعمیراتی کام شروع ہوگا-انہوں نے کہا کہ میئر حیدرآباد کی جانب سے نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام جاری ہے اور بہت جلد یہاں سندھ پریمیر لیگ کے میچز منعقد کیے جائیں گے-اس موقع پراے ڈی سی ٹو گدا حسین سومرو، انفارمیشن آفیسر عالمگیررانجھانی اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال