حیدرآباد کی خبریں

طلبہ یونین کے انتخابات کرانے کی قرارداد مسترد ہونا افسوسناک ہے:حماد رضوان

حیدرآباد(گردوپیش آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر آرگنائزر حماد رضوان و اراکین سیکٹر کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین کے انتخابات کرانے سے متعلق قرارداد کی پیپلز پارٹی کے اراکین کی جانب سے مخالفت اور مسترد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ساری سیاست دوعملی پر مبنی ہے ماضی میں بے نظیر بھٹو صاحبہ کی شہادت کے بعد یوسف رضا گیلانی کی حکومت قائم ہوئی تو انہوں نے اسمبلی میں منتخب ہونے کے فورآ بعد طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کیا لیکن اپنے پورے دور میں اس پر عمل نہیں کیا دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری صاحب نے بھی اعلان کیا کہ ہم طلبہ یونین بحال کریں گے اور انتخابات کرائیں گے لیکن ہنوز اس پر کوئی پیش رفت نہیں کی اب جبکہ سندھ میں اپوزیشن نے طلبہ یونین کی بحالی و انتخابات کرانے سے متعلق قرارداد پیش کی تو پیپلز پارٹی نے اکثریت کی بنیاد پر مسترد کر دی سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم سمیت اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا اور طلبہ کے لئے آواز بلند کی ہم اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ سیاست کے ذریعے پاکستان کو نامور سیاست دان ہی نہیں بلکہ ہر میدان میں قابل لوگ میسر آئے جنہوں نے پاکستان کی خدمت کی لیکن طلبہ یونین کی مخالفت وڈیرنہ جاگیردارنہ طبقے کے لوگ مخالفت کرتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ نوجوان ہونہار مڈل کلاس سے لوگ اوپر آئیں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد مطالبہ کرتی ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے وعدوں کا پاس رکھے اور طلبہ کو انکے جمہوری حق سے محروم نا رکھے اور سندھ جہاں انکی حکومت ہے وہاں فی الفور طلبہ یونین بحال کر کے انکے انتخابات کروائیں جائیں،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال