پاکستان

سابق وزیراعظم عمران خان کوسب سے زیادہ اسرائیل ہندوستان کی سپورٹ حاصل ہے: صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن

حیدرآباد( گردو پیش نگراں رین ایمرجنسی وصوبائی وزیراطلاعات وٹرانسپورٹ ماس ٹرانزیٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کوسب سے زیادہ اسرائیل ہندوستان کی سپورٹ حاصل ہے،یہاں جس نے بھی ان کی سپورٹ کی انہیں علم نہیں تھا کہ یہ کہا کہ مہرہ ہے،یہ شخص ملک میں انارکی چاہتا ہے،ا

نہوں نے کہا کہ میں خبردار کرناچاہتاہوں کہ کوئی اسکے پریشر میں نہ آئے کیونکہ مختلف جگہ سے ابھی بھی انکی سپورٹ جاری ہے،عمران خان کے کاغزات نامزدگی پیپر مسترد ہونے چاہئے تھے لیکن منظور ہو ئے ہیں، انہیں ابھی بھی لاڈلا سمجھا جارہا ہے،حالانکہ اس قسم کے مقدمات میں اور سیاستدان نااہل ہو ئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان عوام کی تھوڑی بہتی سپورٹ کیا مل گئی وہ ججوں کو دہمکی دے رہے ہیں اور توہین عدالت کیا ہے وہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتاہے ہائی کورٹ نے انہیں ٹھیک نوٹس دیاہے،

ان خیلات کا اظہاار انہوں نے حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کررتے ہو ئے کیا،انہونے کہا کہ ملک کسی بد معاشی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے،انکے پاس عوام کی تھوڑی بہت سپورٹ ہے اسکا یہ مقصد تونہیں کی وہ ملک کے اداروں کے خلا ف الیکشن کمیشن کے خلا ف مہم چلا ئے،

انہون نے کہا کہ عمراان خان کے خلاف قانونی کاروائی ہو نی چاہئے،انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر جہاں جہاں بھی گھر گرے ہیں ہم انہیں گھر بناکر دینگے اورانہیں راشن دیاجائے گا اورہماری میڈیکل ٹیمیں بھی مختلف علاقوں کے دورے کررہی ہیں بچوں کو بھی ادوایات فراہم کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ جب مکمل تفصیلات اکھٹی کی جا ئے تو بعد میں فیڈرل حکومت سے رلیف کیلئے بات ہو گی،شرجیل انعام میمن گزشتہ کئی دنوں سے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں،

انہوں نے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کا افتتاح کردیا- انہوں نے آج لطیف آباد بولیوارڈ مال کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کا افتتاح 9 ستمبر سے ہونا تھا لیکن شہرمیں حالیہ بارشوں اور گندگی کی موجودہ صورتحال کونظر میںرکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے آج سے ہی بورڈ کو کام کرنے کی ہدایت کی اور الحمداللہ آج سے پاک ایلتش کے اشتراک سے شہر سے بڑے بڑے کچرے کے ڈھیرں کی صفائی ستھرائی کا کام موثر طریقے سے شروع کردیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر سے گھر گھر اور گلیوں محلوں سے کچرہ اٹھانے کام بھی شروع کردیا جائے گا-

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ کچرا لونی کوٹ اور کھتڑ کے قریب لینڈ فل سائٹ پر ڈمپ کیا جائے گا. موجودہ بارشوں کی صورتحال سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت زیادہ دباﺅ ہے اور کل بھی راہوکی شاخ میں شگاف پڑ گئے تھے جنہیں ذاتی طور پر اپنی نگرانی میں صبح 4 بجے تک مرمتی کام کرواکر بند کروایا ہے اور اس وقت وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ صوبے کے تمام اضلاع کے دورے پر ہیں اور صوبے بھر میں برساتی صورتحال کا جائزہ لے رہے اس کے ساتھ ساتھ سندھ کابینہ کے تمام وزراء اور ایم پی ایز بھی اپنے اپنے متعلقہ علاقو میں فیلڈ میں رہتے ہوئے بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ اس وقت بارشوں کی وجہ سے سندھ کے حالات ٹھیک نہیں ہیں شہری اور دیہی علاقے زیر آب ہیں، وفاقی حکومت کے تعاون سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم پاکستان سے اس ضمن بات کی ہے اور وفاقی حکومت نے یقین دلایا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان لوگوں کی شہید بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی معاونت کی جائے گی اور بے گھر ہونیوالے افراد کو حکومت جانب سے گھر تعمیر کرواکر دئیے جائیں گے جبکہ اس وقت برسات متاثرین کو خیمے اور پکا ہوا کھانہ بھی فراہم کیا جارہا ہے-

لطیف آباد سے برساتی پانی کے نکاسی کے متعلق انہوں نے کہا کہ لطیف آباد میں برساتی پانی کی نکاسی یقینی بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ بھی کر دیا گیا ہے اور ناصرف لطیف آباد بلکہ شہری اور دیہی علاقوں سے بھی فوری نکاسی آب کیلئے ضلع انتظامیہ سمیت تمام بلدیاتی ادارے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں.

اس موقع پر ایم این اے طارق علی شاہ جاموٹ، ایم پی اے عبدالجبارخان، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار ،ایڈمنسٹریٹر حیدرآبادفاخرشاکر بھی موجودتھے

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی