میرا سندھ

حیسکو سب ڈویژن ODL نے صارفین کی نیندیں حرام کردی

حیدرآباد (گردوپیش)حیسکو سب ڈویژن ODL نے صارفین کی نیندیں حرام کردی ہیں روزانہ 15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ھے.سعید احمد بلوچ.
ایکشن کمیٹی برائے بجلی بحالی ٹنڈوآدم الہیار اور مٹیاری برائے بجلی بحالی کے سربراہ سیاسی سماجی رہنما سعیداحمد بلوچ نے کہاہے کہ حیسکو سب ڈویژن ODL نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکےصارفین کی نیندیں حرام کردی ہیں.حیسکو سب ڈویژن ODL کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ھے جسکے باعث ہمارے کئی دیہات تاریکی میں ڈوبے رہتے ہیں اور سخت گرمی میں خواتین بچوں کوشدید پریشانی کاسامنا رہتاھے ان خیالات کااظہارانہوں نے
ایکشن کمیٹی کے آفیس قیصر سینھڑو میں کمیٹی کے دیگر ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر عمربلوچ.مجیدبلوچ.علی محمدسینھڑو.ارباب سمیت دیگر ممبران بھی موجودتھے. سعیداحمدنے کہاکہ حیسکوسب ڈویژن او ڈی ایل میں کرپشن کابازار گرم ھے وقت پر بل اداکرنے والوں کی بجلی بند رہتی ھے جبکہ جہاں بااثرلوگ بستے ہیں اور فیکس ریٹ پر بجلی دی جاتی ھے وہاں لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم ھے.
انہوں نے کہاکہ حیسکوسب ڈویژن اوڈیرلعل کی جانب سے عید کے تینوں روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی جوکہ صارفین کے ساتھ سخت ناانصافی ھے. سعیداحمد بلوچ نے کہاکہ ہمارے احتجاج پر ایس ڈی او اور دیگر افسران نے یقین دلایاتھا کہ اب بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور قیصر گوٹھ کے مقام پر ڈی فیٹنگ کوختم کیاجائے گا جس پر کچھ دن عمل ہوا لیکن اب ڈی فیٹنگ قیصر گوٹھ کے بجائے ڈھالوخاصخیلی کے قریب رکھی گئی ھے جہاں سے ہمارے علاقوں کی بجلی منقطع کی جاتی ھے. سعید احمد بلوچ نے حیسکو عملداروں کو خبردار کیاھے کہ اگر ڈی فیٹنگ ختم نہ کی گئی اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری رہی تو قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ سخت احتجاج کی کال دی جائی گی جوکہ ہماراقانونی حق ھے.

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان میرا سندھ

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ توہین آمیزروئے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ھے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی اور ممبران مجلس عاملہ نے سینئر صحافی مطیع
میرا سندھ

حیدرآباد (گردوپیش) ایڈ منسٹر یٹر شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر فاخر شاکر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد اینٹی

انکروچمنٹ شکیل قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سٹی حیدرآباد کی زیر نگرانی حیدرآباد کے مختلف بازاروں میں اور مختلف