کپتان کی درخواست منظور اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردے دیا
حیدرآباد( گردوپیش (رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ فوجداری کاروائی کیس ناقابل سماعت قراردے دیا،
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ٹرائل قابل سماعت قراردیا تھا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹرگوہر کی وساطت سے دائرکی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق غیرجانبداری کے تقاضے پورے کرنے کیلئے توشہ خانہ ٹرائل سے متعلقہ درخواستیں سنیں۔
عمران خان نے درخواست میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا پورا سیاسی کیرئیر ان مقدمات کی وجہ سے رسک پر ہے۔




