ٹنڈوآدم شہر میں تجاوزات کی بھرمار ٹریفک کا نظام درہم برہم
ٹنڈوآدم(رپورٹ عمر فاروق قریشی )شہر کی شاہراہوں داخلی راستوں بازاروں میں جگہ جگہ تجاویزات قائم ہے ٹریفک نظام درہم برہم ہے انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتی ہے تجاویزات ٹھیلے پھتارروں رکشوں کی بھر مار ہے ٹنڈوادم بار ایسوسی ایشن کے صدر عبداللّٰہ خان خٹک ایڈووکیٹ سابقہ صدر بار ایسوسی ایشن ضلع سانگھڑ الطاف حسین جونیجو وکلاء برادری کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی سٹی کے صدر تاج محمد وریاہ پریس کلب پہنچ کر سال 2024 کیلئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ شہر کی بیہنگم صورتحال انتظامیہ کی غفلت شہر کی بہتری کیلئے انتظامی آفیسرز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی اسکے باوجود بھی مقامی انتظامیہ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے شہریوں کو متحد ہوکر شہری مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ سے کام لیں گے تاکہ بنیاد مسائل کا حل نکل سکے صحافی برادری وکلاء برادری نے متحد ہو کر عوامی مسائل کیلئے خدمات انجام دینے کا عزم کیا ہے



