حیدرآباد کی خبریں

سینئرصحافی پرویز شوکت کے انتقال پرحیدرآبادیونین آف جرنلسٹس ورکرز کاظہارافسوس

حیدآباد(گردوپیش)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے مرکزی نائب صدر عرفان آرائیں، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر ناصر شیخ، جنرل سیکریٹری امجد اسلام، خازن رانا حمبل راجپوت، سینئر نائب صدر آفتاب رند، نائب صدر اصغر خانوٹی، ممبر ایف ای سی عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، غلام قادر توصیفی، آصف شیخ ، ریحان غنی اور دیگر ممبران نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر پرویز شوکت کے انتقال پر انتہائی دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے، انہوں نے کہاکہ پرویز شوکت کے انتقال سے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کا ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو تادیر پر نہیں کیا جاسکتا۔ پرویز شوکت صحافی حقوق کی ایک مضبوط و توانا آواز تھے ، انہوں نے ہر محاذ او رہر فورم پر صحافیوں کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی۔ پرویز شوکت گزشتہ 50سالوں سے ملک بھر کے صحافیوں ،کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کے حقوق کی جدوجہد کیلئے سرگرم عمل تھے ۔ انہوں نے اپنی زندگی صحافیوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے وقف کی ہوئی تھی۔ انہوں نے کبھی صحافیوں کے مفادات کا سودا نہیں کیا، ان کے بدترین مخالفین بھی کبھی ان پر بدعنوانی یا بداعمالی کا الزام نہیں لگاتے ، وہ انتہائی ایماندار ، محنتی، ملنسار انسان تھے ، ان کے انتقال کے بعد صحافیوں کی جدوجہد کو نقصان پہنچا ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال