پاکستان

کنگری موسیٰ خیل ٹوسنگرژوب روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہےحاجی نظرخان موسی خیل

حیدرآباد(گردوپیش ) کنگری موسیٰ خیل ٹوسنگرژوب روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہےحاجی نظرخان موسی خیل ،
سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی نظرخان موسیٰ خیل نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ موسی خیل کے علاقے کنگری سے موسی خیل شہر اور پھر وہاں سے سنگرتک ڈبل روڈ کی تعمیروقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ جتنی بھی حکومتیں آئیں انہوں نے موسی خیل کومکمل نظراندازکیا نگراں وزیراعظم
انوارالحق کاکڑ کاتعلق بھی صوبہ بلوچستان سے ہے انہوں نے بھی چشم پوشی اختیادکی ہوئی ہے اور بلوچستان کے اہم معاملات کوپس پشت ڈال دیاہے جوکہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے،حاجی نظرخان موسی خیل نے کہاکہ روڈ خوشحالی کی پہلی سیڑھی ہے جس کے تعمیرسے دیگرترقیاتی کاموں میں آسانی پیداہوتی ھے، انہوں نے کہاکہ موسیٰ خیل صحت تعلیم بجلی صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے تاہم ابتدائی اور اہم مسئلہ کنگری تا سنگر شاہرہ کاہے جسکی تعمیرکی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس شاہرہ کی تعمیرسے علاقے میں خوشحالی آسکتی ہے اور ٹریفک کے راستے میں حائل رکاوٹیں دورہوسکتی ہیں اور گھنٹوں کا سفرمنٹوں میں طے کیاجاسکتاہے۔اس اہم روڈ کو اگر ڈبل تعمیرکیاگیاتو موسی خیل ڈی جی خان ڈیرہ اسماعیل خان ژوب لورلائی یہ تمام شہر ایک گاوں کی شکل اختیار کرجائیں گے،آنہوں نے کہاکہ آنے والی حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اس اہم مسئلے کی جانب ضرور توجہ دینگے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی