ٹنڈوآدم میں دن دھاڑے پر ہجوم تجارتی مرکز سے تاجروں سے لوٹ مار
ٹنڈوآدم (گردوپیش دن دھاڑے پر ہجوم تجارتی مرکز سے تاجر کریم بخش سے دس لاکھ روپے فرٹیلائزر تاجر سے چار لاکھ روپے ڈاکو لوٹ کر فرار شہریوں کی پانچ موٹر سائیکل چوری ہاکر کے گھر کا صفایا کردیا منتخب اور نگران حکومتوں میں بدامنی عروج پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈکیتیوں چوریوں رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا دن دھاڑے مین شاہراہِ پر واقع فرٹیلائزرز کی دکان میں چار نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوکر روی کمہار اور دکان پر موجود شہریوں سے چار لاکھ روپے نقدی موبائل فون موٹر سائیکل لوٹ کر فرار کریم بخش بینک سے جامعہ مسجد پینٹ کی دکان پر پہنچا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کھلے عام دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے بلدیا چوک سے نادر ڈوگر اور عبد الحکیم مگسی کی موٹر سائیکلز چوری کرلی گئی شادی حال کے باہر سے احمد جدگال کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی چوہان پاڑے سے ہاکر دلشاد پہنور کے گھر سے طلائی زیورات تیس ہزار روپے نقدی چوری ہو گئے لوہارگلی میں مسلح افراد نے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لئے فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال دی انسپکٹر امتیاز کھہاوڑ انجمن تاجران اور فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذکرات ہوئے تین دن میں ملزمان کی گرفتاری کی یقین دھانی پر احتجاج موخر کردیا گیا ہے واضح رہے کہ کئی سالوں سے ڈکیتیوں چوریوں رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مسلسل ناکام ہے



